گڑھ مہاراجہ (تنویر حسین)مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایکسیلنٹ پبلک سکول گڑھ مہاراجہ میں طلبہ نے علامتی مزدوری کرکے مزدروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔وائس چیئرمین پنجاب قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان، ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور تحصیل سپورٹس صدر احمد پور سیال زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے بطور مہمان خصوصی طلبہ کے”تگاری“ اور اینٹیں اٹھا کر مزدروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور اس اقدام پر پرنسپل شفقت شہزاد اور شاہد کے کردار کو سراہا

گڑھ مہاراجہ (تنویر حسین)مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایکسیلنٹ پبلک سکول گڑھ مہاراجہ میں طلبہ نے علامتی مزدوری کرکے مزدروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔وائس چیئرمین پنجاب قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان، ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور تحصیل سپورٹس صدر احمد پور سیال زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے بطور مہمان خصوصی طلبہ کے”تگاری“ اور اینٹیں اٹھا کر مزدروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور اس اقدام پر پرنسپل شفقت شہزاد اور شاہد کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ایک طالبہ نے مزدور کی عظمت پر تقریر بھی پیش کی جسے خوب سراہا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے کہا کہ دنیا کی تمام تر خوبصورتی محنت کے ذریعے وجود میں آتی ہے۔ محنت ہی سے دنیا میں نئی سوچ، زیادہ وسائل اور نئے امکانات پیدا ہوتے ہیں محنت کش مزدور کسی بھی معاشرے کی بنیادی اکائی ہوتا ہے جو معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں اہم کردار ہی ادا نہیں کرتا بلکہ اپنے خون پسینے سے معاشرے کی بنیادوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور ہی وہ آہنی انسان ہیں جو اپنے فولادی حوصلوں اور زبردست قوت سے کایہ پلٹ دیتے ہیں۔ بلاشبہ پاکستان کو بھی اپنے مزدوروں پر فخر ہے یہی وجہ ہے کہ اس وطن کی مٹی میں مزدوروں کے خون پسینے کی خوشبو بھی شامل ہے

Leave a Comment