شورکوٹ: ملک حاجی محمد یعقوب کی میڈیا سے گفتگو جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا
شورکوٹ سابق آرمی پرسن اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک حاجی محمد یعقوب نے چک نمبر 484 ج ب کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ریاستی اداروں نے دفاع کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام اور معاشی بہتری کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا-
انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے اور جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت نے قومی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں ملک حاجی محمد یعقوب نے امید ظاہر کی کہ موجودہ تعیناتی سے ریاست مزید مضبوط ہوگی اور قومی مفادات کا تحفظ پہلے سے بہتر انداز میں ممکن ہو سکے گا-
وطن عزیز کیلئے انکی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا جائے گا ان کی شب و روز کی محنت نے ملک و قوم کا نام روشن کیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +