وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا کی زیر نگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ رانا محمد عاصم کی حویلی بہادر شاہ کے رہائشی منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک ا

انچارج چوکی رستم سرگانہ رانا محمد عاصم کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی ملزم گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد مقدمہ درج

شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)انچارج چوکی رستم سرگانہ تھانہ وریام والا سب انسپکٹر رانا محمد عاصم نے پولیس ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اسد ولد محمد صدیق قوم بھٹی سکنہ حویلی بہادر شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1180 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا –

علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر رانا محمد عاصم کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اپنے علاقہ میں اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کر کے علاقہ کو کرائم فری بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +