شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) الخدمت فاؤنڈیشن شورکوٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، رپورٹ ،غلام اللہ فاروقی

شورکوٹ: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز
جماعتِ اسلامی کے رہنما پروفیسر اقبال حصاری نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت شورکوٹ جھنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں شجرکاری کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ پاکستان ہمارا اپنا ملک اور ہمارا گھر ہے، جس کی حفاظت اور بہتری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پروفیسر اقبال حصاری نے کہا کہ وطنِ عزیز ہمارے لیے مسجد کی طرح مقدس ہے، اس کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا سنتِ نبوی ﷺ ہے اور شجرکاری نہ صرف ماحول کو صاف رکھتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +