وریام والا اور گردونواح کیلئے ریسکیو سروس کا ہونا انتہائی ضروری ہے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا
شور کوٹ ،وریام والا 38 چکوک و موضع جات کی ابادی والا شہر ہے تمام چکوک کی عوام نے جہاں سفر کرنا ہو جس شہر جانا ہو خرید و فروخت کرنی ہو مریض کاچیک اپ کروانا ہو تو انہیں وریام والا کا رخ کرنا پڑتا ہے یہاں رورل ہیلتھ سنٹر موجود ہے-
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر وریام والا سے 30 کلو میٹر جھنگ ہیڈ کواٹر 38,40کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں ‘اگر خدا نہ کرے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو جاتا ہے تو اسے ریسکیو کرنے کیلئے کوئی مقامی سروسز میسر نہ ہے اتنی بڑی ابادی والے شہر میں اس سوس کا نہ ہونے کیوجہ سے کوئی دلخراش واقعہ رونما ہو سکتا ہے –
میری وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کرنل غضنفر عباس قریشی ایم پی اے سے استدعا ہے کہ ہمارے اس درینہ مسئلے پر توجہ دی جائے تاکہ غریب عوام ریسکیو سروس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں اور مشکل کی اس گھڑی سے نجات حاصل کرکے اپکو صبح شام دعاؤں میں یاد رکھیں ہم امید کرتے ہیں پہلے کی طرح ہمارے اس مسئلے کا جلدی حل نکالیں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +