وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) رورل ہیلتھ سینٹر وریام والا تحصیل شورکوٹ میں 4فروری بروز بدھ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی اور سی ای او ہیلتھ جھنگ کے اشتراک سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، آنکھوں کے مریضوں کو مفت ادویات اور چشمے بھی فراہم کئے جائیں گے ، انچارج رورل ہیلتھ سینٹر وریام والا ڈاکٹر محمد ارشد کی میڈیا سے گفتگو ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا ، ڈاکٹر محمد ارشد انچارج رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا نے کہا کہ الشفا ٹرسٹ ائی ہسپتال راولپنڈی اور سی او ہیلتھ جھنگ کے اشتراک سے ائی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم ایک روزہ فری ائی کیمپ لگائے گی یہ کیمپ 4 فروری بروز بدھ صبح 9بجے 2بجے تک مریضوں کا فری معائنہ کریں گے-

فری میڈیسن اور چشمے دیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ اہل علاقہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اچھے اقدام کرتے رہیں گے ہمارا مشن خدمت انسانیت ہے تمام گردو نواح کی عوام سے درخواست ہے کہ اپنے علاقے میں اعلان کروائیں ایک دوسرے تک پیغام پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب عوام کی خدمت ہوسکے اور اللہ کا قرب حاصل ہو-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ