آج معزز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں انسپکٹر زیشان حیدر سیال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس کے تمام ریکارڈ، شواہد اور فریقین کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معزز عدالت نے اپنے فیصلے میں سیول جج کی جانب سے سنائی گئی سزا کو انصاف کے مسلمہ اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے انسپکٹر زیشان حیدر سیال کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کے ساتھ نامزد دیگر تمام ساتھیوں کو بھی تمام چارجز سے باعزت بری الذمہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس سے قبل سال 2021 میں معزز ہائی کورٹ میں بھی زیرِ سماعت آ چکا تھا، جہاں اسے نمٹا دیا گیا تھا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +