وریام والا،جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث بستی توحید اباد وریام والا تحصیل شورکوٹ میں ایک تقریب تکمیل ناظرہ قرآن بسلسلہ تقسیم اسناد زیر صدارت حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ زیر نگرانی سیف الرحمن جنرل سیکرٹری جمعیتِ اساتذہ ضلع جھنگ انعقاد پزیر ہوئی-
جس کے مہمانان گرامی خان طاہر خان سلفی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ شیخ ثناء اللہ ناظم مالیات مرکزیہ مہر نور زمان سپرا امیر جماعت غرباً اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ محمد یونس مدنی مہر عمر فاروق لڈیانہ زبیر اقبال چیمہ قاری محمد عمران مہر اللہ دتہ بدھوانہ مہر ناصر سپرا حافظ ملک محمد شعیب محمد محسن جنجوعہ اور دیگر مہمانان گرامی شریک ہوئے-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا عبدالرزاق ظہیر سیکرٹری جنرل جمعیت اساتذہ پنجاب فخرجھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حضرت مولانا محمد ابوبکر جمیل جنرل سیکرٹری جمعیتِ اساتذہ ضلع فیصل آباد نے عظمت قرآن کریم پر شاندار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شک قرآن کریم لاریب بے عیب کتاب ہے –
ہمیں خوشی ہےکہ 50کے قریب طلبہ نے ناظرہ مکمل کیا ہے جس پر ہم اساتذہ طلبہ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے اج یہ اتنی بڑی تقریب ہوئی اور مہمانوں کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال ہوا جس پر ہم حکیم طاہر محمود جنجوعہ اور سیف الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں پروگرام کے اختتام پر بچوں میں اسناد تقسیم کیں گئیں مہمانوں اور طلبہ کیلئے ضیافت کا خوب اہتمام کیا گیا تھا سب نے سیر ہو کر کھانا کھایا اللہ کریم ہمیں قرآن کریم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +