شورکوٹ خدمت مرکز میں بائیو میٹرک کے دوران مطلوب ملزم گرفتار، فراڈ کیس میں پولیس کے حوالے
شورکوٹ(شیخ غلام مصطفیٰ )شورکوٹ میں خدمت مرکز کی بائیو میٹرک سروس کے ذریعے ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو کاروباری لین دین میں لاکھوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق مقبول حسین نامی شخص کرائے کے مکان کے اندراج کے لیے بائیو میٹرک کروانے خدمت مرکز پہنچا-
جہاں آن لائن ایپ پر اندراج کے دوران اس کے خلاف درج ایف آئی آر سامنے آ گئی مذکورہ مقدمہ تھانہ روشن والا، فیصل آباد میں شہری مجاہد کی درخواست پر درج کیا گیا تھا پولیس کے مطابق ملزم پر کاروباری معاملات میں تقریباً 10 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام عائد ہے-
ایف آئی آر ظاہر ہونے پر خدمت مرکز عملے نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس پر تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ روشن والا، فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں نمایاں مدد مل رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +