اٹھارہ ہزاری (شیخ ابو بکر سے) تھانہ اٹھارہ ہزاری کی کارروائی، ڈال والا موڑ پر شاپ پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں آتش بازی کا غیر قانونی سامان برآمد کرکے دکاندار گرفتار ،مقدمہ درج

میاں ابوبکر شیخ کی رپورٹ کے مطابق
تھانہ اٹھارہ ہزاری کی کارروائی
تھانہ 18 ہزاری کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈال موڑ پر واقع شیخ عثمان کی شاپ پر چھاپہ مارا، جہاں سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا غیر قانونی سامان برآمد کر لیا گیا۔
اس کامیاب کارروائی کی قیادت ایس ایچ او زاہد سعید اقبال صاحب اور انکی ٹیم نور اکبر کھچی نے کی، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا۔ برآمد ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او سعید اقبال صاحب تھانہ اٹھارہ ہزاری اے ایس آئی مہر نور اکبر کچھی اور ان کی ٹیم کی اس جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید نور اکبر کچھی کا میڈیا نمائندہ میاں ابوبکر سے اس کا ردعمل دیا کہ ہمارا مشن جرائم سے خاتمہ ہے پہلے بھی جہاں رہے جرائم کے خاتمہ کے لیے ہی اقدامات کرتے رہے اور اب بھی یہ عمل جاری رہے گا