شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ سٹی میں یوم آ ذادی کی تقریبات اور ریلی کا اہتمام،بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ اور والی میچ کا انعقاد ،کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ،جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ سٹی میں یوم آ ذادی کی تقریبات اور ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پر سپل جامعہ ہذا قاری محمد حمزہ مکی نے کی جس میں جامعہ صدر میاں جاوید اقبال سیف الرحمن خان ناظم اعلیٰ اور پرنسپل جامعہ قاری محمد حمزہ مکی جملہ سٹاف اور طلباء شریک ہوئے طلباء کے درمیان 14اگست کے حوالے سے تقریری مقابلہ جات اور والی بال میچ منعقد ہوا کامیاب ہو نے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا –

قیام پاکستان کے حوالہ سے تقاریر ہوئیں جسمیں بانیان پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کی قربانیوں کو سراہا گیا اور آ خر میں پرنسپل جامعہ قاری محمد حمزہ مکی نے کہا کہ معاہدہ مکہ مکرمہ کو اسلامی دنیا کیلئے انتہائی مفید کرار دیا گیا اخر پر خصوصی دعا کروائی –

قیام پاکستان کے شہداء اور پاکستان کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں بچوں اور اساتذہ نے دعاکے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے پر پروگرام کا اختتام کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +