*شورکوٹ میں افسوسناک واقعہ، نہر میں ڈوب کر 3 سالہ بچہ جاں بحق….!!!!*
*شورکوٹ (06 اکتوبر 2026) ذرائع ریسکیو 1122 جھنگ:* شورکوٹ کے علاقے میرک سیال جھنگ روڈ پر نہر میں ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا….!!!!
ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں بتایا گیا کہ ایک بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں گر گیا ہے جسے مقامی افراد نے نکال لیا ہے اور ایمبولینس کی ضرورت ہے….!!!!
ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا اور پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی….!!!!
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بچے کو CPR دینے کی کوشش کی لیکن بچہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس کی نگرانی میں لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا….!!!!
*نہر کی تفصیل:* گہرائی 5 فٹ، چوڑائی 10 فٹ، پانی کا بہاؤ 1 کیوسک….!!!!
*جاں بحق بچے کی شناخت:*
*نام:* نائلان عباس ولد امام علی
*عمر:* 3 سال
*پتہ:* قائم بھروانہ تحصیل شورکوٹ….!!!!