شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) چوہدری محمد ذوالفقار گجر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی تعینات چوہدری محمد ذوالفقار گجر کی آمد پر پرتپاک استقبال
گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ شہر کے نومنتخب پرنسپل چوہدری محمد ذوالفقار گجر کی آمد پر طالب علموں،اساتذہ اور تمام سٹاف کی جانب سے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور پروفیسرز نے شرکت کی اور چوہدری محمد ذوالفقار گجر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی –
سکول کے مقامی اساتذہ کرام، بالخصوص اکرام الحق، محمد آصف بھٹہ اور دیگر اساتذہ نے ان کی آمد کو ادارے کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے پرنسپل اپنی قائدانہ صلاحیتوں، بہترین انتظامی حکمت عملی اور تعلیمی وژن کو بروئے کار لاتے ہوئے سکول کی ترقی، بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
تقریب کے شرکاء نے چوہدری محمد ذوالفقار گجر صاحب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور ادارے کی مزید ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی-