احمد پورسیال(ضیغم عباس عاجز سے)پاکستان کے نامور اور لیجنڈری سرائیکی گلوکار منصور ملنگی کے پوتے نوید منصور ملنگی اور ان کے صاحبزادے شعیب منصور ملنگی سے فخر خان ڈھول، مبشر خان ڈھول، منظر خان ڈھول اور ملک قمر حسین بھٹہ کی ملاقات ،اس موقع پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے اور روایتی سرائیکی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا

نامور سرائیکی گلوکار منصور ملنگی کے خاندان سے نوید منصور ملنگی کی فخر خان ڈھول، مبشر خان ڈھول، منظر خان ڈھول اور ملک قمر حسین بھٹہ کی خوشگوار ملاقات

احمد پورسیال(ضیغم عباس عاجز سے)پاکستان کے نامور اور لیجنڈری سرائیکی گلوکار منصور ملنگی کے پوتے نوید منصور ملنگی اور ان کے صاحبزادے شعیب منصور ملنگی سے فخر خان ڈھول، مبشر خان ڈھول، منظر خان ڈھول اور ملک قمر حسین بھٹہ کی خوشگوار اور یادگار ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے اور روایتی سرائیکی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔

ملاقات کے دوران سرائیکی موسیقی، فن اور منصور ملنگی کی لازوال فنی خدمات کے حوالے سے طویل اور دلچسپ گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر نوید منصور ملنگی نے اپنے دادا، عظیم سرائیکی گلوکار منصور ملنگی کا مشہور گیت بھی سنا کر محفل کو یادگار بنا دیا۔

گفتگو کے دوران شعیب منصور ملنگی نے کہا کہ آج کل بہت سے گلوکار اپنے نام کے ساتھ ملنگی کا لفظ استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ ان میں سے بیشتر کا ہمارے خاندان یا منصور ملنگی سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں۔ صرف نام کے ساتھ ملنگی لگا کر ان کی شاگردی ظاہر کرنا درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، وہی جسے چاہے عزت عطا فرماتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوید منصور ملنگی کی پیدائش کے موقع پر ان کے دادا، عظیم گلوکار منصور ملنگی نے خود انہیں گھٹی پلائی تھی، جو ان کے خاندان کے لیے ایک خاص اور یادگار نسبت ہے۔

یہ ملاقات نہ صرف خوشگوار یادوں کا باعث بنی بلکہ سرائیکی ثقافت، روایات اور عظیم فنکار منصور ملنگی کی فنی و خاندانی وراثت سے محبت کا خوبصورت اظہار بھی ثابت ہوئی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +