ایک عہد ساز شخصیت۔خان نجف عباس خان سیال کی پانچویں برسی پربھرپور خراج تحسین۔۔از قلم۔۔راجہ وسیم عباس
بلاشبہ کچھ لوگ علاقہ کے لئے رحمت بن کر آتے ہیں۔
جن کے آنے سے علاقہ کی محرومیاں،پسماندگیاں،بے روزگاری اور ظلم کے دور کا خاتمہ ہوتا ہے۔
غریبوں کو عزت ملتی ہے برابری کی حقوق ملتے ہیں۔
لوگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے قبضہ مافیا سمیت سرکاری عہدوں پر براجمان طاقتور لوگ بھی غریبوں کو عزت دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسے لوگوں کے آنے سے ٹاؤٹ مافیا سے نجات ملتی ہے وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ڈیروں کی سیاست ناپید ہوجاتی ہے ڈیروں پر ڈکیتوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہو جاتی ہیں
سرکاری وسائل لٹنا بند ہو جاتے ہیں۔
بلاشبہ میرے سمیت ہر اہل عقل اہل دانش تحصیل احمد پور سیال کے رہائشیوں سمیت پورا جھنگ یہ جانتا ہوگا۔
وہ شخصیت وہ عظیم ہستی
صرف ( نجف عباس خان مرحوم ) ہی تھے جن کے آنے سے یہ سب کچھ ممکن ہوسکا ۔
بندہ ناچیز کو کتنی بار خان صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ۔
جتنی بار بھی ملے جب بھی ان سے بات ہوئی تو ان کو یہ کہتے ہی سنا گیا کہ میں اپنے علاقہ اپنے جھنگ کی ترقی چاہتا ہوں۔
میں اپنےضلع میں بنیادی حقوق کا خواہاں ہوں۔
میں اپنے ضلع کے نوجوان کی پورے پاکستان میں پہچان چاہتا ہوں
میں ان شاءاللہ ایسا ماحول بناؤں گا کہ جھنگ میں جہاں وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ہوگا اور وہاں امیر غریب کو ایک نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
پھر ایسا ہی ہوا کہ وہ لوگ جو کل تک ڈیروں کے ذریعہ ووٹ لیتے ہیں جن کے منشی بھی ووٹ مانگنے نہیں جاتے تھے ہم نے ان کو جھونپڑی والوں سے بھی ووٹ مانگتے دیکھا۔
جہاں تک ترقی کی بات ہے تو آپ زندگی کے جس شعبہ میں چلیں جائیں تعلیم،صحت،روزگار،روڈ انفراسٹرکچر ،اور ڈویلپمنٹ ہر ایک میں انقلابی تبدیلیاں ہوئیں۔
مگر بدقسمتی ہم جھنگ کے لوگوں کی وہ عظیم شخصیت ہستی خان نجف عباس صاحب 11 نومبر 2018 مطلب آج کے روز ہمیں داغ مفارقت دیکر چلے گئے ۔
جھنگ کو سیاسی یتیم کر کے رخصت ہوگئے۔
اور ترقی کے سنہرے دور کو بریک لگ گئی
ایک بار پھر سے جھنگ پر بہروپیے مسلط ہوگئے ۔۔
جن کے بہروپ پن سے جھنگ کی تذلیل ہورہی ہے۔۔
ہم اپنے رب العالمین سے دعا کرتے ہیں خان نجف عباس خان صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور جوار محمد محمد و آل محمد علیہم السلام میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
اور ساتھ ساتھ ہمیں ایک بار پھر سے نجف خان صاحب جیسا لیڈر علاقہ کا درر رکھنے والا لیڈر عطا فرمائے
التماس سورۃ فاتحہ ۔
تحریر ازقلم، بندہ ناچیز راجہ وسیم عباس