وریام والا شورکوٹ :غلط سوسائٹی کابرا انجام، وریام والا کے تین معروف خاندانی نوجوانوں سے ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول کی زیر نگرانی کارروائی کے دوران اے ایس آئی مظہر اقبال گگڑانہ اور اے ایس آئی فاروق گگڑانہ نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، نوجوانوں کو منشیات کی لعنت میں مبتلا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر اخلاق احمد نول کی میڈیا سے گفتگو

وریام والا شورکوٹ :ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول کے حکم پرمظہر اقبال گگڑانہ سیال اے ایس آئی فاروق احمد گگڑانہ سیال اے ایس ائی نےدوران گشت مظہر اقبال نےاصف ولد اقبال قوم سپرا موضع کوٹ لال سے16لیٹر شراب مقصود ولد منظور قوم ارائیں موضع کوٹ لال سے15لیٹر شراب اسی طرح فاروق احمد گگڑانہ نے محمد بنارس ولد اکرم قوم گجر چکنمبر492سے 20لیٹر شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر اخلاق احمد نول کا کہنا تھاکہ کرائم کا خاتمہ میری اولیں ترجیح ہے مجھے فخر ہوتا ہے کہ ہمارے پولیس افیسر اور جوان دن رات گشت کرتے ہیں اور ایسے ناسوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہیں جن کی وجہ سے معاشرے خراب ہو رہے ہیں اور نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے پولیس کا کام اپکے جان ومال کا تحفظ ہے ہم نے ان شاءاللہ کرائم کو کنٹرول کرنا ہے کرائم پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment