شورکوٹ ،میاں مادھو لال حسین جنجیانہ سیال امیدوار ایم پی اے حلقہ 129نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کادرجہ دیا ہم حلقہ کی عوام سے جو وعدے کرتے ہیں ان شاءاللہ العزیز انہیں تکمیل تک پہنچاتے ہیں ہم کھوکھلی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جس سے ہمیں فائدہ ہو-
اج ہم تیسری نسل میں چل رہے ہیں میرے دادا جان میاں فیض محمد جنجیانہ سیال میرے بابا میاں عمر علی جنجیانہ سیال کی خدمات کی صورت میں ہمیں حاصل ہورہا ہے ہم اپنے حلقے میں جہاں جس گھر میں بھی جاتے ہیں ہمیں عزت ملتی ہے میں سمجھتا ہوں یہ حلقہ کی عوام کی میرے بزرگوں سےمحبت ہے میرا اپ سے وعدہ ہے اگر اپنے مجھے اسمبلی تک پہنچایا تو ان شاءاللہ علاقے کی محرومیاں ختم کردونگا –
تحصیل ہسپتال کو اپ گریڈ کروائیں گے ہم نے زبانی کلامی باتیں نہیں کرنی ہم عملی کام کریں گے ہم نے جھوٹ کی سیاست کبھی نہیں کی حلقہ کی عوام ہم سے باخبر ہے ہم جو زبان کرتے ہیں اس پر دل وجان سے پہرہ دیتے ہیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +