احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)
نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کی نئی باڈی تشکیل ضیغم عباس عاجز صدر ، مہر جواد سیال چیرمین منتخب، مہر امتیاز سیال جنرل سیکرٹری سمیت باڈی مکمل
تفصیل کے مطابق نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کی باڈی دسمبر 2023 کو تحلیل کردی گئی تھی ، نئے باڈی 2024 کی تشکیل کیلئے گزشتہ روز دفتر نیشنل پریس کلب الفرید ٹاون میں ممبران کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کا آغاز تلاوت پاک سے ہوا تمام ممبران نے شرکت کی ، باڈی تشکیل دیتے ہوئے متفقہ طور پر ضیغم عباس عاجز صدر، مہر جواد سیال چیرمین،میاں رمضان جنجیانہ وائس چیئرمین ، محمد اویس بھٹی نائب صدر ، مہر امتیاز سیال جنرل سیکرٹری، مہر محمد عباس سیال، ڈاکٹر سید خرم عباس بخاری، سید نجم الحسن نقوی
،مہر شاہد عباس سیال، میاں عزیز احمد جھنڈیر انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے،
ضیغم عباس عاجز نے صدر منتخب ہونے پر دوستوں کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین نیشنل پریس کلب مہر جواد سیال نے کہا پریس کلب ہمارا گھر ہے اس تعمیر وترقی ہماری اولین ترجیح ہے جنرل سیکرٹری مہر امتیاز سیال کا کہنا تھا تمام ہمارے ممبران اور عہدےداران ہمارے بازو ہیں انشاءاللہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ہر مکمن قدم اٹھایا جائے گا نو منتخب باڈی کو حلقہ احباب کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری-
ضلع جھنگ کے سب سے بڑے خبر رساں ادارے جھنگ آن لائن نیوز کو ضلع جھنگ بھر سے بیورچیف /نمائندگان کی ضرورت ہے، برائے رابطہ
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 + وٹس آپ پر رابطہ کریں