شورکوٹ(خالد شہزاد سے)شور کوٹ امیدوار قومی اسمبلی این اے 110 خان جواد علی خان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حقیقی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے ازاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں-
ہمارے اباؤ اجداد اور ہم بھی ہمیشہ سے عوام کی خدمت کرتے ا رہے ہیں ہمارا منشور ہی عوام کی خدمت اوع شورکوٹ کی پسماندگی ختم کرنا ہے ماضی میں منتخب حکمرانوں نے شورکوٹ کے لیے کچھ نہیں کیا سوائے کرپشن اور بھتہ مافیا اور ٹاؤٹ مافیا جیسے کام کیے نوکریاں بیچی گئیں-
انہوں نے مزید کہا اٹھ فروری کو عوام میز کرسی کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں تاکہ شورکوٹ کی عوام کی اواز کو ایوانوں میں بلند کر کے عوام اور شورکوٹ کی پسماندگی کو ختم کیا جا سکے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +