جھنگ۔۔جامعہ مدرسہ معہد الفقیر الاسلامی میں بسلسلہ ختم بخاری شریف پروگرام میں دورہ حدیث کے52 طلباءاور15 حفاظ کرام کی دستار بندی زیر سرپرستی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہ کی گئی۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے سینئر کلرک عابد رشید کے صاحبزادہ حافظ عبدالباسط اور بڑے بھائی شاہد رشید مرحوم کے صاحبزادہ محمد روحان شاہد سمیت حافظ حبیب اللہ خالد، حافظ محمد عثمان، حافظ محمد فرحان کی بھی دستار بندی کی گئی۔

جھنگ۔۔جامعہ مدرسہ معہد الفقیر الاسلامی میں بسلسلہ ختم بخاری شریف پروگرام میں دورہ حدیث کے52 طلباءاور15 حفاظ کرام کی دستار بندی زیر سرپرستی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہ کی گئی ۔ روح پرور تقریب میں پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہ نے دورہ حدیث کے طلباءو طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور بخاری شریف کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ صاحبزاد ہ پیر حبیب اللہ نے علم کی روشنی پر تفصیلی بیان کیا۔ بعد ازاں دورہ حدیث کے طلباءاور حفاظ کرام کی دستاری بندی کی گئی۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے سینئر کلرک عابد رشید کے صاحبزادہ حافظ عبدالباسط اور بڑے بھائی شاہد رشید مرحوم کے صاحبزادہ محمد روحان شاہد سمیت حافظ حبیب اللہ خالد، حافظ محمد عثمان، حافظ محمد فرحان کی بھی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری غلام مرتضٰی نے اس امر کا اظہار کیا کہ قرآن کی تعلیم دنیا، قبر اور حشر میں کام آئے گی۔ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں اور نو نہالان قوم کے تعلیم وتربیت کے مراکز ہیں۔ قرآن وحدیث کے تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دین ودنیا میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہیں۔انہوںنے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ذوق و شوق، مسلسل مطالعہ اور گناہوں سے اجتناب ، یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو حافظہ میں قوت کا سبب بنتی ہیں، اس لےے ہر عالم و طالب علم کو اس کا بھرپور خیال رکھنا چاہےے۔قاری غلام مصطفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم پوری کائنات کےلئے رشد و ہدایت کا اہم ترین ذریعہ ہے جس کے ہر لفظ میں برکت، حکمت اور فضیلت موجود ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو حفظ قرآن کی سعادت سے باریات کراتے ہیں۔قبل ازیں جامعہ معہد الفقیر الاسلامی جھنگ کے شیخ الحدیث نے ادارہ کی تعلیمی کارکردگی بیان کرتے ہوئے مزید یہ فرمایا کہ جامعہ میں اس سال 52فضلاءکرام اور 9مفتیان عظام اور 15حفاظ کرام تیار کئے ۔ اسی طرح جامعہ کے زیر انتظام شعبہ بنات میں ایک بڑی تعداد میں حافظات اور عالمات نے سند فراغت حاصل کی ۔ اس پر مسرت تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباءکرام کو ادارہ کی جانب سے انعامات سے نوازہ گیا۔یادرہے کہ جامعہ ہذا میں ایک اور شعبہ بھی ہے جس میں عصری علوم حاصل کرنے والے حضرات علوم بنویہ سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔جس کو ای معہد(E Mahad) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Leave a Comment