وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) جمعیت اہل حدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے زیر اہتمام نواحی موضع لڈاماہنی میں ن لیگ کے امیدوار حلقہ پی پی 128 مہر خالد محمود سرگانہ کی حمایت کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ہوا ،جسمیں ضلعی راہنماؤں سمیت موضع بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر حافظ ثاقب سرور ساقی ،مہر نور زمان سپرا اور پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سمیت دیگر راہنماؤں نے مہر خالد محمود سرگانہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 128 میں جماعت اہل حدیث کا بہت بڑا ووٹ بینک موجود ہے جو اپنے قائدین کے حکم پر مہر خالد محمود سرگانہ کو دیں گے، جس پر تقریب میں موجود مہر امجد سلیم سرگانہ نے جماعت کے قائدین، راہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جیت کر علاقہ کی محرومیوں کو دور کریں گے، رپورٹ عثمان طاہر جنجوعہ ،شیخ اسد مصطفٰی ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

وریام والا مہر سعید لڈیانہ کی رہائش گاہ چاہ رکن والا موضع لڈا ماہنی پرمرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے حمایت یافتہ امیدوار مہر خالد محمود سرگانہ سیال حلقہ 128کا جلسہ ہوا –

جس میں مہر امجد سلیم سرگانہ سیال حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہحلدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ مہر نورزمان سپرا امیر جماعت غربا اہلحدیث ضلع جھنگ مہر اللہ دتہ بدھوانہ حافظ شاہد ندیم ضلعی جنرل سیکرٹری اے وائی ایف پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ خلیل الرحمٰن اور دیگرجماعتی ذمہ داران نے شرکت کی-

عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ٹاقب سرور ساقی نے کہا کہ ووٹ جماعت کی امانت ہے ہم امیر محترم پروفیسر علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور حافظ نعیم الحق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کا پیغام لیکر قریہ قریہ پہنچ رہے ہیں کہ جماعت کے حمایتی کو ووٹ دینا ہے –

جس پر لڈا ماہنی میں ہونے والے پروگرام نے ٹابت کردیا کہ ووٹ جماعت کا ہی ہے اخر پر مہر امجد سلیم سرگانہ سیال نے قائدین اور میزبان جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہمیں خوشی ہے کہ اج ہمیں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی سپورٹ حاصل ہے ہم اپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم جیت کر بھی اسی طرح اپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے ائیں گے اور علاقے کی محرومیاں ختم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے-

مہر سعید لڈیانہ سیال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مہمانوں کے لیئے خوب فریشمنٹ کا انتظام کیا گیا پروگرام کے اختتام پر مہر نورزمان سپرا نے دعا کرائی اور اس طرح پروگرام اختتام پذیر ہوا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment