وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا کی کارروائی ،پل میراں کے قریب گشت پر مامور پولیس وین کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے عمردراز ولد پہلوان قوم سپرا سکنہ کھوہ پیروالا موضع جلہ بھروانہ کو گرفتار کرکے دوران تلاشی 1360 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا…
ایس ایچ او تھانہ وریام والا پولیس مہر اخلاق احمد نول کی زیر نگرانی کارروائی میں ممتاز احمد اے ایس آئی مع دیگر ملازمین کی کارروائی پر اہالیان علاقہ نے سراہا ہے کیونکہ مزکورہ شخص معصوم شہریوں میں نشہ کی لعنت کو عام کرنے پر معمور تھا اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +