احمد پور سیال :الیکشن جب بھی آتے ہیں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہوتا ہے کہ جھنگ ڈویژن بناؤ، لیکن ہر بار سبز باغ ہی دکھائے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکزی صدر رائے انصر صدیقی نے نیشنل پریس کلب احمد پور سیال میں خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ این اے 110 سے آصف معاویہ سیال نڈر اور بے باک لیڈر ہیں جو کہ نہ صرف حلقے کے لیے بلکہ ضلع جھنگ کی عوام کی امیدوں کا چراغ ہیں، مزید کیا کہا جانتے ہیں جھنگ آن لائن نیوز پر ضیغم عباس عاجز سے

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکرزی صدر رائے انصر صدیقی نے دفتر نیشنل پریس کلب احمد پور سیال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی انتخابات آتے ہیں تو ہمارا ایک ہی مطالبہ ہوتا ہے کہ جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دلایا جائے لیکن ہر بار ہمیں سبز باغ ہی دکھائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جھنگ ڈویژن کا قیام فائلوں تک ہی محدود رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ان عوامی نمائندگان کو ووٹ اور سپورٹ کرے گی جو جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دلوا کرجھنگ کے عوام کی دیرینہ خواہش کو دوام بخشیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ووٹ دینا ہے عوامی نمائندگان کا کام عوامی مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ ڈویژن کے ساتھ ساتھ جھنگ میں میڈیکل کالج کے قیام اور جھنگ کی ٹرینوں کی بحالی بھی حل طلب مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کے ڈویژن بننے اور دیگر تمام بنیادی اور ضروری مسائل کے حل تک ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 110سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نڈر اور بے باک امیدوار صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال حلقہ کے ہی نہیں بلکہ جھنگ کے عوام کی امیدوں کا چراغ ہیں جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment