شورکوٹ :سابق ایم پی اے میاں قمر حیات کاٹھیا کے گھر پر نومنتخب ایم پی اے کے ساتھیوں نے دھاوا بول دیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، فائرنگ اور پتھراؤ کے زریعے خوف و ہراس پھیلانے پر نومنتخب ایم پی اے کے قریبی ساتھیوں سمیت متعدد افراد پر مقدمہ درج، ڈی پی او جھنگ اور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری درخواست پر مقدمہ درج کیا، میاں قمر حیات کاٹھیا،ایف آئی آر میں درج الزامات بے بنیاد ہیں، نومنتخب ایم پی اے میاں آصف کاٹھیہ

شورکوٹ( بیورو رپورٹ) اندھیر نگری چوپٹ راج ایم۔پی۔اے بنتے ہی علاقے میں غنڈہ گردی شروع۔

سابقہ ایم۔پی۔اے میاں قمر حیات کاٹھیہ ککی نو دوئم کے گھر پر فائرنگ اور پتھراؤ کرنے کے الزام میں میاں الطاف کاٹھیہ اور اسکے ساتھیوں پر ایف۔آئی۔آر درج۔

(ڈی۔پی۔او) جھنگ راشد ہدایت کے احکامات پر (ایس۔ایچ۔او) شورکوٹ فیصل رزاق کاہلوں نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے،فائرنگ،اور پتھراؤ کرنے پر (ایف۔آئی۔آر) درج۔
اس موقع پر سابقہ (ایم۔پی۔اے) میاں قمر حیات کاٹھیہ کا کہنا تھا کے میں ( ڈی۔پی۔او) جھنگ راشد ہدایت اور ایس۔ایچ۔او تھانہ شورکوٹ فیصل رزاق کاہلوں کا مشکور ہوں کے جنہوں نے میری درخواست پر ایف۔آئی۔آر درج کی۔

شورکوٹ
نو منتخب ایم پی اے میاں آصف کاٹھیہ کے ایک درجن سے زائد قریبی ساتھیوں پر ایف آئی آر درج۔
تفصیلات کے قمر حیات کاٹھیہ سابق ایم پی اے کے بھائی محمد حیات کاٹھیہ نے ایف آئی آر میں الزام عائدکیا ہے کہ ملزمان اسلحہ آتشیں لیس ہو کر میرے گھر پر دھاوا بولا ہے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے-

اور فائرنگ کرتے ہوئے دھمکیاں دی کہ اس وجہ سے درجن سے زائد افراد پر نامزد ۔اور کچھ نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کروائی ہے
جبکہ الزام علیہان کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ ہم ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں جس خوشی میں پی پی حلقہ کے مختلف علاقوں جن میں ڈبکلاں گھمن ماڑی ۔جلال پور دوراں پور ۔

شورکوٹ کینٹ شورکوٹ سے عوام ریلیوں کی شکل میں مبارکباد دینے کے لئے اور ڈھول کی تھاپ پر جھومر لگائی گئی اورساونڈ پر نغمے چلائے گئے جس وجہ سے یہ ایف آئی درج کی گئی ہے ایف آئی آر میں درج الزام بے بنیاد ہیں
آگے آگے دیکھتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے
بہت جلد حقیقت سامنے آ جائے گی-

Leave a Comment