احمد پور سیال :گورنمنٹ گریجوایٹ کالج گڑھ موڑ میں دوسرا سالانہ کتاب میلہ سج گیا، ضلع بھر سے علمی و ادبی اور سماجی شخصیات کی آمد، طلبہ و طالبات سمیت دیگر افراد کی پاکستان کے معروف بک برانڈ کے سٹالوں پر کتابوں کی خریداری میں دلچسپی، رپورٹ ضیغم عباس عاجز ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز جنجیانہ سیال سے)گورنمنٹ گریجویٹ ڈگری کالج گڑھ موڑ سالانہ دوسرا کتاب میلہ، سٹال سج گئے
کتاب میلہ کے دوسرے روز پرنسپل ڈگری کالج گڑھ موڑ پروفیسر علی عباس شاہ ہمراہ وائس پرنسپل عباس رضا شاہ کی دعوت پر ضلع کی علمی و ادبی سماجی شخصیات چوہدری رضوان قدیر چیمہ(سابق چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل جھنگ)ڈاکٹر فخر عباس ، ڈاکٹر مختار حسین کنول ، اور ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ (گولڈ میڈلسٹ) کوآرڈینیٹر پی بی اے پنجاب نے کتاب میلہ کے دوسرے روز کا افتتاح اور وزٹ کیا۔

سٹالز پر ضلع بھر سے طلبہ وطالبات کا کتب کی خریداری اور کتاب دوستی دیکھ کر پروفیسر علی عباس شاہ کی علمی وادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔معزز مہمانوں نے کتب کی خریداری بھی کی اور روھی بک سنٹر فیصل آباد کے روح رواں اکرم عاربی ہمراہ آصف سردار آرائیں نے مہمانوں کو کتب کے تحفے پیش کیے۔ بک فاونڈیشن اسلام آباد کے سٹال پر اچھی اور نایاب کتب موجود تھیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment