جھنگ (عرفان حیدر سیال / ڈسڑکٹ کرائم رپورٹر) سادات گھرانے کی چشم و چراغ محمود حامد میموریل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کی اونر سیدہ میڈم منزہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا الحمدللہ ۔محمود حامد میموریل ویلفیئر سوسائٹی کی تیسری برانچ کا بھی افتتاح کردیا ہے اس ngoبنانے کا مقصد فنی ہنر کے زریعے معاشی خود مختاری کے ساتھ غربت کا خاتمہ ہے یہاں ہر تربیت یافتہ سٹاف کی زیر نگرانی فری ٹیلرنگ کورس کروایا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بیوٹیشن کا چار ماہ کا مکمل کورس بیوٹی پارلر کی تمام سہولیات کے ساتھ کروایا مستحق بچیوں میں سلائی مشین کی فراہم کی جاتی ہیں مزید میڈیا سے گفتگو میں سیدہ میڈم منزہ نے کہا کہ مستحق بیوہ اور غریب غربا اعلی کوالٹی کا راشن دیا جاتا عرصہ گیارہ سال عوامی خدمت کررہی ہوں اللہ مزید ہمت دیں میں مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہوں اس نیک کام میں میرا ساتھ دیں تاکہ مزید مستحق بیوہ غریب غربا کی مدد کی جاسکے اپنی بیٹیوں کو ہنر سکھائے تاکہ اپنے بازوں پر کھڑی ہوسکے اپنا روزگار چلا سکیں الحمدللہ یکم رمضان سے لیکر 30 رمضان تک راشن تقسیم کیا جاتا ہے جس میں 10 کلو آٹا، دو کلو بیسن ، دو کلو چینی ، دو کلو دالیں، تین کلو گھی، پتی کا ڈبہ، جام شیریں اور دو کلو چاول شامل ہوتے ہیں تاکہ اچھا گذاراہ ہوسکے پوری جانچ پڑتال کے بعد راشن دیا جاتا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ انکا سٹاف بھی موجود تھا دوسری برانچ پر بھی راشن کا افتتاح کردیا گیا۔