وریام والا،مہر ریاض سپرا ایس ایچ او تھانہ وریام والا سے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا اور میڈیا نمائندگان میاں عثمان علی مہر ریاض موہانہ اور محمد مظہر محمد شعیب نے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-
میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جہاں بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے ہیں پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیئے ہیں پولیس اور تاجر برادری اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نے ان شاءاللہ العزیز مل کر چلنا ہے ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ہوگا میرے دروازے عوام الناس کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ان شاءاللہ کھلے رہیں گے مجھ سے ملنے کیلئے کسی بڑے جاگیردار کا ساتھ لے انے کی ضرورت نہیں ہر سائل میرے سے خود مل سکتا ہے-
ان شاءاللہ ہر کام میرٹ پر ہوگا کسی کو کوئی شکایت اور گلہ ہو تو وہ مجھے خود اکر اگاہ کرے کرائم کا خاتمہ میری اولیں ترجیح ہے ٹاوٹ مافیا کا داخلہ بند ہے اور ان شاءاللہ بند رہے گا میں اپ سے امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ہمارے پولیس کے جوانوں کا کرائم کے خاتمے کے لیے بھر پور ساتھ دیں گے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ