جھنگ( )پولیس تھانہ احمد پور سیال کی بڑی کاروائی چوری کیا گیا چینی سے لدا ٹرالہ مالیتی 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد، چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ احمد پور سیال نے چینی سے لدے ٹرالہ کی چوری میں ملوث کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 کس ملزمان محمد اجمل ، محمد طارق ، محمد اکمل اور اختر کو گرفتار کر لیا ۔
ملزمان کے قبضہ سے چینی سے لدا ٹرالہ مالیتی 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان جو کہ مدعی مقدمہ کے پاس ٹرالر پر ملازمین تھے ، جنہوں نے مورخہ 20 اپریل کو تھل انڈسٹریز لیہ شوگر ملز سے 840 گٹو چینی لوڈ کئے اور باہم صلاح مشورہ ہو کر چینی سے لدا ٹرالہ غائب کر دیا ۔
پولیس تھانہ احمد پور سیال نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چینی سے لدا ٹرالر برآمد کرلیا
۔ایس ایچ او تھانہ احمد پورسیال اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ