جھنگ ( ) علاقہ تھانہ احمدپورسیال میں 11 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس کے فوری تحرک سے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق صدیق نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی بڑی بیٹی رخسانہ نے نشہ آور شئے کھلا کر اپنی 11 سالہ چھوٹی بہن بشری کو اپنے ساتھ سسرال خانیوال لے کر گئی
، جہاں اس نے اپنے شوہر عرفان اور دو دیور امین اور ساجد سے اپنی بہن کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنوایا، پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اور تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق الزام علیہان عرفان، امین اور ساجد تینوں سگے بھائی ہیں، جبکہ ملزمان کی بہن مدعی مقدمہ صدیق کی بہو بھی ہے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ کو ہر تحقیقاتی پہلو سے دیکھا جائے،
کسی بے گناہ کو ہرگز سزا نہ ملے اور کوئی گناہ گار سزا سے نہ بچ پائے۔مزید ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خواتین اور کم سن بچوں کے حوالے سے تمام سنگین نوعیت کے کسیز کو سنجیدگی و حساسیت کیساتھ میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن اور متعلقہ ڈی ایس پی کو تفتیش کی نگرانی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
نہ زمین پھٹی ، نہ آسمان گرا
درندوں کے ساتھ ملکر سگی بہن نے چھوٹی ہمشیرہ کی عزت تار تار کر دی
تین اوباش 2 روز تک حوا کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، مقدمہ درج ہونے پر گرفتار ملزمان کو پولیس نے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا متاثرہ خاندان کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدپور سیال کے نواحی علاقہ موضع سدھانہ کے رہائشی محمد صدیق کمہار نے اپنی اہلیہ فضہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان عرفان، امین ، ساجد ملزمہ رخسانہ سے ملکر میری 11 سالہ بیٹی مدرسہ کی طالبہ مسمات بشری کو اغوا کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے-