احمد پور سیال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقوم کی ادائیگیوں کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول احمد پور سیال میں بنائے گئے سنٹر پر ناقص انتظامات ۔ تیسرے روز پر بھی سنٹر بدنظمی کا شکار رہا۔ بینی فشریز خواتین سہ ماہی قسط کے حصول کے لئے دربدر
مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سنٹر پر ڈسپلن کا فقدان رہا خواتین کے بیٹھنے ، پینے کے لئے پانی اور سایہ کی بھی عدم دستیابی رہی 7 میں سے چار ڈیوائسز غیر فعال ہونے کی وجہ سے نظام سست روی کا شکار رہا۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں نوبت دھینگا کشتی تک جا پہنچی۔ ڈائریکٹ ریٹیلرز سے امدادی رقوم نکلوانے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوگئے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ٹوکن بنوانا ضروری قرار۔ ٹوکن کے بغیر رقوم کا حصول ناممکن بنا دیا گیا۔ سہ ماہی قسط کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے اس ایک کٹھن اور مشکل مرحلہ بنادیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی میں بھی خواتین روزانہ کی بنیاد پر سنٹر کے دھکے کھا کر خواری کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی طرف سے بھی تحمل مزاجی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے رقوم کی ادائیگی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سنٹرز بنانے کی بجائے ریٹیلرز شاپ والا سسٹم بحال کیا جائے تاکہ با آسانی امدادی رقوم نکلوائی جا سکیں