وریام والا جھنگ( شیخ غلام مصطفٰی ) مقتول غلام جعفر کو تشدد کرکے قتل کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، ملزمان نے بچوں کی لڑائی کیوجہ سے مقتول غلام جعفر کو قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 مئی کو چک نمبر 493 باٹیانوالہ میں غلام جعفر کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔
پولیس تھانہ وریام والا نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا۔ ملزمان نے بچوں کی لڑائی کی وجہ سے انکے والد غلام جعفر کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا اور فرار ہوگئے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ او وریام والا اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔
تفتیشی ٹیم نے سخت محنت ، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مقتول غلام جعفر کے قتل میں ملوث پانچ نامزد ملزمان غلام فرید ، زرعام علی ، عمران علی ، بلال عباس اور محمد نوید کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل متاثرہ فیملی سے رابطے میں رہ کر مکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس نے سخت محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے رواں سال قتل کے تمام کیسز کو ٹریس کیا ہے اور تمام ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +