جھنگ..ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ ۔ ڈی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور بیوپاریوں اور خریداروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ کیا ۔ پولیس افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے۔ سپروائزری افسران خود مویشی منڈیوں کا وزٹ کریں اور سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کریں۔ ایس ایچ اوز اس حوالے سے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران سے رابطے میں رہتے ہوئے سکیورٹی مزید موثر بنائیں۔مویشی منڈیوں کے قریب اورٹریفک کے زیادہ ہجوم والے پوائنٹس پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھاکہ مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔سپر وائزری افسران مویشی منڈیوں کے اطراف میں راہزنی اور مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں اور مویشی منڈیوں سے مناسب فاصلوں پر پارکنگ کا معقول انتظام کیا جائے۔