تیز رفتار بلوچ ٹائم نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ماں بیٹی موقع پر جان بحق ،باپ شدید زخمی، ریسکیو 1122 زرائع

احمد پور سیال کے علاقے اڈا کسوانہ میں تیز رفتار ٹائم نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے ایک بچی اور خواتین جاں بحق ایک شخص شدید زخمی –

تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال اڈا کسوانہ پر تیز رفتار ٹائم نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں پیر عبد الرحمن کے رہائشی اسد علی بلوچ کم سن بیٹی اور زوجہ جاں بحق جبکہ اسد علی شدید زخمی ہو گئے-

ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اسد علی بلوچ کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے*

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment