گڑھ مہاراجہ (شیخ غلام مصطفٰی) نواحی علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ملزم گرفتار ،رپورٹ حامد علی سلطانی

جھنگ ( حامد سلطانی ) علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس ، پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق موضع کپوری علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں چوک اعظم تحصیل و ضلع لیہ کے رہائشی محمد شہباز اور تصور اقبال لیہ سے گڑھ موڑ کی طرف آرہے تھے جنہوں نے غلطی سے گاڑی موضع کپوری کے رہائشی فخر عباس کے ڈیرے کی طرف موڑی جس پر فخر عباس نے فائرنگ شروع کر دی-

جس سے محمد شہباز اور تصور اقبال زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پورسیال منتقل کیا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے ملزم فخر کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرین کو مکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment