بجلی کا بل درست کروانے کے لیے فیسکو دفتر جانے والے بزرگ شہری، تزلیل کے باعث دلبرداشتہ ہو کر جان کی بازی ہار گئے ، شہریوں کے غم و غصے میں اضافہ

گزشتہ روز شورکوٹ سٹی میں فیسکو دفتر میں بجلی کا بل درست کروانے کے لیے جانے والے بزرگ شہری کے ساتھ ناروا سلوک برتنے پر دلبرداشتہ ہو کر بزرگ شہری دفتر میں ہی فوت ہو گیا –

سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہونے والی اس خبر سے شہریوں کے غم و غصے میں اضافہ ہو گیا، مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، تاکہ آئندہ کوئی شہری ایسی تزلیل سے بچ سکے، یاد رہے حکومتی شرمناک اقدام کی وجہ سے اب تک متعدد افراد بجلی کے بلوں کی وجہ سے موت کو گلے لگا چکے ہیں –

فیسکو/واپڈا شورکوٹ
افسوس ناک خبر
ذرائع کے مطابق ایک بزرگ بل ٹھیک کروانے آیا واپڈا شورکوٹ افسران کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر واپڈا آفس میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ایکسئن علی عمران قریشی صاحب چھٹی پر تھے اگر دفتر میں ہوتے تو دفتر کی سیڑھیوں پر پڑے بزرگ کو دیکھ کر اسے تسلی ہو جاتی کہ اوور بلنگ لیٹ میٹر ریڈنگ ہی جرم نہیں اس ظلم کے بعد دفتر کے چکر لگوانا حقارت سے بل سائل کے منہ پر پھینکنا بھی ناقابل معافی جرم ہے۔

شائد وہ اپنے ماتحتوں کو سمجھاتے کہ آنے والے سائلین کے ساتھ محبت سے پیش آئیں کیونکہ انہی کے دم سے تمام رونقیں ہیں۔ میں نے گزشتہ دنوں گزارش کی تھی شورکوٹ کے عوام کی تذلیل کے ذمہ داران خاص طور پر موجود ایکسئن علی عمران قریشی کے ہوتے ہم میتیں وصول کرتے رہیں گے۔ نہ تو انکا رویہ بدلے گا نہ سوچ ۔

بیچارہ بزرگ ایک دفتر پھر دوسرا دفتر پھر تیسرا دفتر پھر پہلا دفتر آخر کار واپڈا شورکوٹ دفتر کی سیڑھیوں پر لمبی آہ کھینچ کر اللہ سے جا ملے۔ مگر ہم چپ ہیں ایک اور لاش دیکھنے کے لیے۔
عمران کملانہ سینئر صحافی شورکوٹ

جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک (The largest media of District Jhang (

Leave a Comment