جھنگ (بیورو رپورٹ )نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ ،محکمہ ایجوکیشن جھنگ اور مقامی کمیونٹی کے باھمی تعاون سے دربار حضرت پیر لکھی شاہ احاطہ محکمہ اوقاف حکومت پنجاب میں خواتین کا اندراج اور طلبہ و طالبات کے تعلیمی وظیفہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں سینکڑوں مستحق خواتین اپنے گھر کی دهلیز پر مستفید ہوئی ۔اس کیمپ کے معاونین و چیف گیسٹ الحاج ملک ناصر عباس کمبوہ ،ملک عنائت اللّه اعوان سابقہ کونسلر ،ملک احسان اللہ كمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رانا محمد انیس بھون تھے ۔
انہوں نے این سی ایچ ڈی ،بی آئ ایس پی اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ یہ علاقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 70 کلومیٹر دور هونے کے باوجود بھی این سی ایچ ڈی کی فیلڈ تحصیل افسران نے اچھی سرگرمی کو پایہ تکمیل پہنچا کر یہ ثابت کیا ہے کہ غریبوں کی مدد کرنا ایک احسن عمل کے علاوہ قابل دید اور ایک نمایاں سرگرمی ھے ۔ملک احسان اللہ کمبوہ نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کی جہالت اور غربت کے خلاف جنگ ہمیشہ جاری رہے گی ۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +