شورکوٹ۔۔انجمن تاجران اتحاد گروپ کی صدارت کے امیدوار چوہدری غلام شبیرطاہر جنرل سیکرٹری کے امیدوار حاجی گلزار محمد، فنانس سیکرٹری کے امیدوار حاجی نذیر احمد، اور حاجی اشرف جدہ سینٹر والے نے پریس کلب شورکوٹ میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 19نومبر 2024 کو الیکشن کمیشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد شفیق اور دیگر کمیٹی ممبران نے میرے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کی بنا پر میرے مد مقابل صدارت کے امیدوار محمد یوسف جھنگوی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار حاجی محمد آصف اور فنانس سیکرٹری رانا محمد عاصم کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا جبکہ میرے کاغذات نامزدگی مکمل تھے غلام شبیرطاہر نے الزام عائد کیا کہ اگر کوئی اعتراض تھا تو الیکشن کمیشن کمیٹی کو چاہیے تھا کہ مجھے بلا کر سماعت کرتے اور مجھے پورا موقع دیا جاتا میرے ساتھ سخت نا انصافی کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کمیٹی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے میں اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا جبکہ الیکشن کمیشن کمیٹی کو الیکشن کروا کر صدر منتخب کرنا چاہیے ناکہ بند کمرے میں بیٹھ کر سلیکشن کرنا چاہیے جب تک شفاف طریقے سے الیکشن نہیں کروائے جاتے میں تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا الیکشن کمیشن کمیٹی کو متفقہ طور پر تشکیل دیا گیا تھا تب الیکشن کمیشن کمیٹی نے وعدہ کیا تھا کہ ہم غیر جانبدار طور پر الیکشن کروائیں گے جبکہ اس موقع پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے ون سائیڈ کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ ابھی تک تاجروں کی رجسٹریشن ہی مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تاجروں کی حق تلفی ہو رہی ہے اور جب تک میری زندگی ہے میں شورکوٹ کے تاجروں کے تاجروں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑوں گا اس موقع پر غلام شبیرطاہر کے حامیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی