جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق جھنگ شورکوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، موجودہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا، جھنگ شورکوٹ روڈ سمیت دیگر مقامی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی کی حویلی بہادر شاہ میں پروقار تقریب سے خطاب، رپورٹ انور علی جاوید ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ شورکوٹ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا حویلی بہادر شاہ مخدوم غضنفر عباس قریشی MPA/PP128 مسلم لیگ (ن) نے جھنگ شور کوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت مرمت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، اس سلسلے میں یونین کونسل حویلی بہادر شاہ میں تقریب منعقد ہوئی،

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ جب بھی آپ لوگوں نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب جناب مریم نواز شریف صاحبہ نے خصوصی شفقت کرتے ہوئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کا فنڈ روڑ کے لیے دیا ہے-

ہم جناب مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں ہم نے علاقہ کے ترقیاتی کاموں پر زور دیا ہے اور مزید بھی کرتے رہیں گے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اور پلے گراونڈ کا کام بھی جاری ہے-

ابھی تو اور بہت منصوبے ا رہے ہیں اس کے علاؤہ حکومت پنجاب کی تمام کسان دوست پالیسیوں کا ذکر بھی کیا اور مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو آچھائی کے لیے استعمال کریں نہ کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین پاکستان ژندہ باد
بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment