جھنگ..پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال، رواں ماہ میں سولہ لاکھ روپے مالیت کے 49 مسروقہ موبائل فونز برآمد ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے ۔ شہریوں کی طرف سے آئی ٹی سیکشن کی سخت محنت کی ستائش اور اظہار تشکر ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس آئی ٹی سیکشن نے رواں ماہ کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 16 لاکھ روپے مالیت کے 49 موبائل فونز برآمد کرلئے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد ہونے والے موبائل فونز ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں انکے اصل مالکان کے حوالے کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری استعمال شدہ فونز کی خریداری سے پہلے ای- گیجٹ ایپ کا استعمال یقینی بنائیں۔ آئی ٹی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں ، تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موبائل فونز کی برآمدگی پر شہریوں نے آئی ٹی سیکشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔