حویلی بہادر شاہ ، حویلی بہادر شاہ رورل ہسپتال مسائل کا شکار سنیٹر میڈیکل آفیسر تین ماہ کی چھٹی پر چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر کا ایڈہاک ختم ہو گیا ہے اور اور ایک میڈیکل آفیسر کی سیٹ خالی ہے چھ نرسیں کی سیٹیں بھی ختم کر دی گئی-
ہسپتال ویرانے کا منظر پیش کرنے لگا مریض پریشان دور دراز سے آنے والے لوگ علاج ومعالجہ کیلئے پریشان اتنی بڑی آبادیوں کے گنجان علاقے میں ہسپتال ہونے کے باوجود علاج کی سہولت کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے فقدان اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور سی او ہیلتھ جھنگ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جلد سے جلد تعیناتی کی جائے تاکہ شہری بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم نہ ہوں –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +