شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں زیر صدارت ڈاکٹر ماریہ امداد میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہوا، جسمیں بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر فہد مقبول آرتھو پیڈک سرجن ،ڈاکٹر محمد عفنان حنیف میڈیکل سپیشلسٹ ،ڈاکٹر رحمت اللہ شیخ آئی سپیشلسٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی، بورڈ نے 181 افراد کو معزوری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، رپورٹ انور علی جاوید ،غلام اللہ فاروقی ، سرفراز احمد تبسم ، حکیم طاہر محمود جنجوعہ

تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ماریہ امداد میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے کی جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر فہد مقبول آرتھو پیڈک سرجن ،ڈاکٹر محمد عفنان حنیف میڈیکل سپیشلسٹ ،ڈاکٹر رحمت اللہ شیخ آئی سپیشلسٹ , نمائندہ ٹیوٹا شورکوٹ عبد الکریم,رانا محمد اشفاق ، خلیل الرحمٰن سوشل نیڈ آفیسر اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،میڈیکل سوشل سروسز یونٹ شورکوٹ نے شرکت کی –

،بورڈ میں 220 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے 181 افراد کو معذور قرار دیا,15 افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آسکے 1 کو سپیشل رائے کے لیے ریفر کیا گیا –

جبکہ 23 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر ماریہ امداد نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے –

، سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے بتایا جن افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ نادرا دفتر شناختی کارڈ بنوانے کے لے ریفر کیا جاتا ہے،سہیل آرتھر
نے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے خصوصی افراد کیلئےسپیشل پرسن سرٹیفکیٹ کا اجراء ڈس ایبلڈ پرسن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے زریعے کیا جا رہا ہے-

اور خصوصی افراد کی سہولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جس سے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آئن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔
بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment