منڈی مویشیاں جھنگ سے واپسی پر تھانہ وریام والا کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات، بیوپاریوں سے 23 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر مسلح ڈاکو فرار، ڈی ایس پی شورکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

شورکوٹ
۔تھانہ وریام والا کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے –

اور کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق غلام عباس ولد وریام نے تھانہ وریام والا میں درخواست گزاری کہ وہ اور اس کے بیوپاری ساتھی جھنگ مویشی منڈی سے واپس آ رہے تھے جب وہ سندھو فارم رستم سرگانہ کے قریب پہنچے تو تین کس نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا-

اور اسلحہ کے زور پر اس کے بیوپاری ساتھیوں اجمل عباس قوم کھرل سکنہ خاکی لکھی ، محمد مختار سکنہ ڈبکلاں ،گلزار سکنہ نواں شہر شورکوٹ ،عابد حسین سکنہ خاکی لکھی ،مظفر عباس سکنہ خاکی لکھی ،تنویر سکنہ موضع نوشہرہ ،غلام حیدر سکنہ موضع منگن ،محمد ریاض سکنہ خاکی لکھی ،رب نواز سکنہ ٹھٹی ایلچی سے مجموعی طور پر 2383000روپے چھین لیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے-

اطلاع ملتے ہی
ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی-

رستم سرگانہ مدوکی روڈ پہ دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات

جھنگ(محمد رمضان سیال)تفصیلات کے مطابق رستم سرگانہ مدوکی روڈ سندھو ماڈل فارم کے قریب دن دہاڑے مویشی منڈی سے واپس جھنگ سے رستم سرگانہ پہنچنے والے ڈالے پہ تین مسلح اسلحہ سے لیس افراد نے اچانک حملہ کر دیا –

اور اسلحہ کے زور پر مبلغ 40لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے پولیس چوکی رستم سرگانہ کے اہلکار اطلاع ملتے ہی. موقع پر پہنچے تو ڈاکو. فرار ہو چکے تھے، تو پولیس اہلکاروں نے کاروائی شروع کر دی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment