گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ میں جامع مسجد جعفریہ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو تحصیل چوک چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت مولانا غلام غازی خان، مولانا شایان حیدر، مولانا چمن علی، سید توقیر افضل نقوی نے کی ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر علما کرام کی جانب سے خطابات کیے گئے مقررین کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی مسلمان اور مومن مشکل میں ہو تو اسے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے افسوس ہے فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ خاموش ہے ظلم کو دیکھ کر خاموشی اختیارکرنے والے روز محشرمیں جواب دہ ہونگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطینی عوام کے ساتھ حمایت اور یک جہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے جو اسرائیل کے قبضے سے بے گھر اور مظلوم ہیں ان کا کہنا تھا آج کے احتجاج کا مقصد فلسطینی کاز کے بارے بیداری پیدا کرنا اور فلسطینوں کے حقوق کے لیے سرگرمی اور وکالت کرکے ان مظلوموں کی حو صلہ افزائی کرنا ہے اس موقع پر اسرائیل وزیراعظم کا پُتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔تحصیل بھر میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں۔