سلطان العارفین حضرت سلطان باہو کی گدی نشینی کا کیس گزشتہ 23 سال سے چل رہا تھا، معزز عدالت نے فیصلہ صادر فرماتے ہوئے دسویں سجادہ نشین کا اعلان کر دیا، جانئیے تفصیل جھنگ آن لائن نیوز نیٹ پر ا

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) سینئر سول جج کی سماعت میں 2002 کا کیس جس میں حضرت سرکار سخی باہو سلطان کے حقیقی جانشیں کا فیصلہ سنایا گیا 23 سال سے چلتا ہوا کیس قصر اس سلطان العارفین جانشینِ حافظ فیض سلطان صاحب صاحبزادہ حافظ حضرت نجیب سلطان سرکار کے حق میں ہوا اور آپ سرکار حضرت نجیب سلطان سرکار 10 ویں سجادہ نشین دربار حضرت سلطان باہو مقرر ہوئے-

سرکار نجیب سلطان کے پاکستان اور بیرون ملک کے تمام مریدین میں خوشی کی لہر اور آپ سرکار کی تمام مریدین کے لئے خصوصی دعائیں صاحبزادہ نجیب سلطان باہو ایک حقیقی سچے عاشق رسول وقت کے ولی اور دکھی غمزادہ لوگوں کا آسرا ہیں آپکی دین قرآن کے لئے بے پناہ خدمات ہیں اور ملک پاکستان اور باہر کے ممالک میں بے شمار عقیدت مند ہیں-

حضرت سلطان باہو گدی نشینی کا کیس صاحبزادہ نجیب سلطان جیت گئے، یادرہے کہ یہ کیس منیب سلطان اور نجیب سلطان کے درمیان جاری تھا، جس میں صاحبزادہ نجیب سلطان سرخرو ہوگئے ہیں.

Leave a Comment