گڑھ مہاراجہ(رانا محمد نعیم خان)گڑھ مہاراجہ باہو برج کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ایک بچی سمیت چار افراد جانبحق 9 افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ باہو برج کے قریب گزشتہ روز بلوچ ٹرانسپورٹ کمپنی کی اے سی بس آی ڈی ایس جو گوجرانولہ سے لیہ جا رہی تھی علی الصبح باہو پل کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نمبری اے پی 110 جوکہ مونجی سے لدا ہوا تھا کے ساتھ ٹکرا کر سڑک سے نیچے 20 فٹ گہری کھائی میں گر گئی بس میں 12 کے قریب لوگ شدید زخمی ہوئے۔ تین افراد غلام عیسی ولد غلام یسین عمر 40 سال سکنہ کوٹ سلطان،احمد رضا عمر 40 سالہ سکنہ گوجرانوالہ، نذیر احمد ولد بشیر حسین عمر 35 سال سکنہ احمد پور سیال موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی 4 سالہ حورین دختر حاجی محمد اسپتال میں دم توڑ گئ۔ شدید زخمی 9 افراد میں نصر اللہ ولد ظفر اللہ عمر 42 سال،عبدالمنان ولد مظہر عمر 12 سال،مظہر منیر ولد منیر احمد عمر 43 سال،عبد الستار ولد محمد اسحاق عمر 52 سال،شہزاد ولد حاجی محمد عمر 27 سال،بانو منیر دختر منیر احمد 63 سال،حاجی فرید ولد بدر منیر عمر 60 سال شامل حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 4 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ اور 5 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شورکوٹ شفٹ کر دیا گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مہر اخلاق نول اور پولیس موقع پر پہنچ گئ۔تین ڈیڈ باڈیز کو بھی رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ شفٹ کیا گیا،واقع کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو فوری ہدایت کی کہ زخمیوں کی فوری طور پر بہتر انداز دیکھ بھال کی جاۓ۔