گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)نامعلوم شخص کی فائرنگ 1خاتون جاں بحق دوسری شدید زخمی-
تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ گڑھ موڑ جھنگ روڈ ٹوٹل پمپ کی بیک سائڈ پر نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 1 خاتون شہناز مائی زوجہ حسن جعفری موقع پر جانبحق –
جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو1122ٹیم نے خواتین کو رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ منتقل کر دیا، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ اخلاق احمد نول نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا، ان کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع واردات پر پہنچ گئے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +