جھنگ (رانا فیصل اقبال) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی پولیس چوکی سارنگ شہید (تھانہ موچیوالا) میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے، جنہیں بغور سننے کے بعد ڈی پی او جھنگ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ موچیوالا بھی موجود تھے۔۔

جھنگ (رانا فیصل اقبال) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی پولیس چوکی سارنگ شہید (تھانہ موچیوالا) میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے، جنہیں بغور سننے کے بعد ڈی پی او جھنگ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ موچیوالا بھی موجود تھے۔بدعنوانی سے متعلق موصول ہونے والی ایک شکایت پر ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ڈی پی او جھنگ نے چوکی انچارج غلام شبیر کی مؤثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکری پہرہ کو فعال رکھا جائے اور منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید شدت لائی جائے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور عوام کے تعاون سے ضلع جھنگ کو جرائم سے پاک بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔

Leave a Comment