وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر پولیس خدمت مرکز کی وین وریام والا میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف، انجمن تاجران وریام والا کی جانب سے مقامی شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے پر انچارج وین ٹیم فہیم عباس سید حسنین شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ ،ڈسٹرک ٹریفک پولیس جھنگ غلام عباس کی ہدایت پر خدمت مرکز کی گاڑی وریام والا میں انچارج ٹیم وین فہیم عباس سید حسنین شاہ ناصر عباس کی نگرانی میں کام کیا جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام حاجی منیر احمد جٹ عاربی حکیم چوہدری شاہد پرویز نے ڈسٹرک پولیس آفیسر اور ٹیم کا شکریہ ادا کی-

ا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ خدمت مرکز کی گاڑی کے انے سے تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے سخت سردی کے اس موسم میں عوام الناس کو جھنگ شور کوٹ کے چکر نہیں کھانے پڑے ہماری درخواست ہے کہ خدمت مرکز کی گاڑی ہرہفتہ یہاں ائے جس کے انے سے عوام الناس کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے –

اور عوام زیادہ سے زیادہ چلانوں سے بچ سکیں اخر پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں خدمت مرکز کی ٹیم کا جو یہاں تشریف لائی اور عوام الناس کو فوری لائسنس بنا کردیئے جہاں نہ لمبی قطاروں کی زحمت اٹھانی پڑی نہ شہروں کا رخ کرنا پڑے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ