شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ )
چناب کالج شورکوٹ کے ہونہار طالب علم سید موسیٰ رضا بخاری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین پوزیشن حاصل کر لی۔ سید موسیٰ رضا بخاری معروف سماجی شخصیت سید محسن بخاری کے فرزند ہیں۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر اہلِ علاقہ، اساتذہ اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر سید محسن بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہونہار بیٹے موسیٰ رضا بخاری پر بے حد فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا چناب کالج کے قابل اساتذہ اور محنتی سٹاف کو بھی جاتا ہے جن کی رہنمائی اور محنت سے طلبہ بہترین نتائج حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چناب کالج کا تعلیمی معیار قابلِ تحسین ہے اور ادارے کے اساتذہ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +