گڑھ مہاراجہ :تحصیل احمد پور سیال میں مزہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے شہزادہ علی زوالقرنین کی خدمات قابل ستائش قرار،رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ ۔۔پاکستان میں امن، رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے جہاں علماء کرام، مشائخ عظام اور سماجی شخصیات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، وہیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے جو اپنے عمل، کردار اور سوچ سے معاشرے میں محبت، اخوت اور اتحاد کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔

تحصیل احمد پور سیال کی سرزمین بھی ایسی شخصیات سے خالی نہیں جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی، فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ انہی باوقار شخصیات میں ایک نام شہزادہ علی ذوالقرنین کا بھی ہے، جو نہ صرف نامزد ممبر تحصیل امن کمیٹی احمد پور سیال ہیں بلکہ متولی امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ کی حیثیت سے بھی علاقے میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

شہزادہ علی ذوالقرنین صاحب ایک معتدل، بردبار اور وسیع النظر شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہمیشہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان محبت، احترام اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔ ان کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ اختلاف کو دشمنی نہیں بلکہ مکالمے اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

گزشتہ دنوں تحصیل انتظامیہ احمد پور سیال کی جانب سے انہیں تحصیل امن کمیٹی کا ممبر نامزد کیے جانے کی خبر سامنے آئی تو یہ صرف ان کی ذات کا اعزاز نہیں تھا بلکہ گڑھ مہاراجہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر لمحہ بھی تھا۔ ان کی نامزدگی اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ علاقے میں امن، مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
شہزادہ علی ذوالقرنین صاحب کی تحصیل امن کمیٹی میں شمولیت سے یقیناً امن کمیٹی کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔ ان کی دانشمندانہ سوچ، مختلف طبقات کے ساتھ مضبوط روابط اور علاقے کے مسائل سے گہری آگاہی امن و امان کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو تمام مکاتب فکر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں اور جن کی بات کو سنجیدگی سے سنا جاتا ہے۔

امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اسی خلوص، دیانت داری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ نبھائیں گے جس کا مظاہرہ وہ ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔ ان کی موجودگی نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے گی بلکہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے امن کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی مزید مؤثر بنائے گی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ علی ذوالقرنین صاحب کو مزید عزت، کامیابی اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں علاقے میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔۔

جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک